دعوت عام
عالم بھی ہیں، طبیب بھی — ہم خادمِ خلقِ حبیبؐ بھی!
قابلِ صد احترام حکیم علماء کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ نے آپ کو دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ خلقِ خدا کی جسمانی صحت کی حفاظت جیسے عظیم شعبے سے وابستہ کیا ہے۔ ہماری اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ اطباء اور علماء الگ گروہ نہیں تھے، بلکہ علمائے دین ہی انسانیت کی جسمانی شفا کے ضامن ہوا کرتے تھے۔
آج کے دور میں تعلیمی قوانین کی پیچیدگیوں، جیسے میٹرک سائنس کی شرط، نے علماء کے لیے طب کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے، جہاں پی ایچ ڈی اور ایم فل لیول کے علماء کو محض ایک سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی بنا پر داخلہ نہیں دیا جاتا۔
وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی انفرادی کوششوں کو ایک منظم قوت میں بدلیں! جمعیت اطباء علماء پاکستان کا قیام اسی مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ:
- شہادۃ العالمیہ (درسِ نظامی) کو طبیہ کالجز میں داخلے کے لیے میٹرک سائنس/ایف ایس سی کے مساوی درجہ دلوایا جا سکے۔
- قانونِ مفرد اعضاء (طبِ پاکستانی) کو ایک مکمل سائنسی علاج کے طور پر حکومتی سطح پر منوایا جائے۔
- حکومتی ایوانوں اور نیشنل کونسل فار طب میں حکیم علماء کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
- طب اور شریعت کے قدیم رشتے کو جدید سائنسی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

نبضِ جاں پر ہاتھ — جمعیت کے ساتھ!
آئیں! اس قافلے کا حصہ بنیں تاکہ ہم مل کر ایک ایسی مضبوط آواز بن سکیں جو ایوانوں میں تسلیم کی جائے۔
رکنیت کے لیے ابھی اس لنک پر کلک کر کے فارم پُر کریں: 🔗 https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSf8wi_hwaNWwpmkAKGyM2rrNlU_woE19JLjLtY4lWimIBa0Yg/viewform?usp=header
منجانب: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ بانی و چیئرمین: جمعیت اطباء علماء پاکستان
